Friday, April 26, 2024

اسلام آباد میں انتخابی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

اسلام آباد میں انتخابی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری
June 30, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) ریٹرننگ آفیسر نے اسلام آباد کے تین حلقوں این اے 52 ، این اے 53 اور این اے 54 سے انتخابی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی۔ حلقہ این اے 53 سے چھتیس امیدوار آمنے سامنے ہیں۔ شہر کے تینوں حلقوں سے امیدواروں کی مجموعی تعداد 76 ہے۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی اسی حلقے سے آپس میں ٹکرائیں گے۔ این اے 54 سے 28 امیدوار الیکشن لڑیں گے۔ اس حلقے سے تحریک انصاف کے اسد عمر ، مسلم لیگ ن کے انجم عقیل اور پیپلزپارٹی کے عمران اشرف الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما عبد الحفیظ ٹیپو آزاد امیدوار ہیں۔ این اے 52 میں سب سے کم 12 امیدوار انتخابی دنگل میں اتریں گے۔ یہاں سے مسلم لیگ ن کے طارق فضل چوہدری ، پیپلزپارٹی کے افضل کھوکھر اور تحریک انصاف کے امیدوار راجہ خرم نواز میں مقابلہ ہو گا۔