Saturday, April 20, 2024

اسلام آباد میں آئیسکو میں بھرتی کیلئے ٹیسٹ منسوخ ہونے کیخلاف امیدوار سراپا احتجاج

اسلام آباد میں آئیسکو میں بھرتی کیلئے ٹیسٹ منسوخ ہونے کیخلاف امیدوار سراپا احتجاج
September 29, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد میں آئیسکو میں بھرتی کیلئے ٹیسٹ منسوخ ہونے کیخلاف امیدوار سراپا احتجاج بن گئے۔ امیدواروں نے پوٹھوہار میٹرو اسٹیشن سمیت نائنتھ ایونیو بلاک کر دی۔ اسلام آباد میں نیشنل ٹسٹنگ سروس کی جانب سے آئیسکو جونیئر انجینئر، اے ایل ایم اور بل ڈسٹری بیوٹر کی آسامیوں کیلئے تحریری امتحانات عین وقت پر ملتوی ہونے پر امیدواروں نے احتجاج شروع کر دیا۔ ائی نائن کے مقام پر ناتھ ایونیو اور میٹرو سروس کو بند کر دیا اور نعرے بازی بھی کی۔ امیدواروں نے این ٹی ایس کے پرچے آووٹ ہونے کا الزام عائد کر دیا۔ احتجاج نے شدت اختیار کی تو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وسیم خان کی سربراہی میں انتظامیہ کو میدان میں انا پڑا۔ امیدواروں کے درمیان مذاکرت  کا دور ہوا۔ تمام اسامیوں کے انٹری ٹیسٹ 19 اور 20 اکتوبر کو لینے کی یقین دہانی کے بعد امیدواروں نے احتجاج ختم کیا ۔ بند سڑک اور میٹرو سروس بحال کر دی۔ آئیسکو انتظامیہ نے امتحانات ملتوی ہونے کی ذمہ داری این ٹی ایس پر ڈال دی۔