Friday, April 19, 2024

اسلام آباد میں 4.7 شدت کا زلزلہ ، جانی و مالی نقصان نہیں ہوا

اسلام آباد میں 4.7 شدت کا زلزلہ ، جانی و مالی نقصان نہیں ہوا
March 28, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے 4.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد میں آنے والے زلزلے کی ریکٹراسکیل پرشدت 4.7 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی 209 کلومیٹر تھی۔ ذرائع کے مطابق زلزلے کے باعث تاحال کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔