Tuesday, April 23, 2024

اسلام آباد : میرقاسم کی غائبانہ نماز جنازہ ادا‘ سراج الحق کی عالمی برادری پر تنقید

اسلام آباد : میرقاسم کی غائبانہ نماز جنازہ ادا‘ سراج الحق کی عالمی برادری پر تنقید
September 4, 2016
اسلام آباد (92نیوز) بنگلہ دیش میں پھانسی پانے والے جماعت اسلامی کے رہنما میر قاسم کی غائبانہ نماز جنازہ اسلام آباد میں ادا کی گئی۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کہتے ہیں کہ بنگلہ دیش معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے اور عالمی برادری کاخاموش تماشائی بنی ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش میں پھانسی پانے والے جماعت اسلامی کے رہنما میر قاسم کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ غائبانہ نماز جنازہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اسلام آباد کے آئی ایٹ مرکز میں پڑھائی۔ امیر جماعت اسلامی نے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش انیس سو اکہتر کے بعد ہونے والے معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے اور عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جب بنگلہ دیش نے جماعت اسلامی کے رہنماوں کو پھانسی دینے کا سلسلہ شروع کیا تو انہوں نے پارلیمنٹ میں اس کے خلاف آواز بلند کی اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور وزیر داخلہ سے ملاقاتیں بھی کیں لیکن حکومت کی جانب سے ان پھانسیوں کے خلاف کوئی آواز بلند نہیں کی گئی۔ سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے رہنماو¿ں کو پھانسی دینے کے خلاف آٹھ ستمبر کو احتجاج کیا جائے گا۔