Tuesday, April 23, 2024

اسلام آباد موٹروے پر لاوارث گاڑی سے اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

اسلام آباد موٹروے پر لاوارث گاڑی سے اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑی گئی
December 20, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) موٹروے پولیس نے ایک بڑی کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش نا کام بنا دی۔ برامد اسلحے میں 46 نائن ایم ایم پسٹل ، 3 ہزار 30 بور پسٹل، 12 بارہ بور رائفل ، 26 ہزار 700مختلف اقسام کے راؤنڈز، اٹھ سو میگزینز اور دیگر شامل ہیں۔ برآمد شدہ اسلحہ قانونی کاروائی کے بعد راولپنڈی پولیس تھانہ صدر بیرونی کے حوالے کر دیا گیا۔ نامعلوم ملزمان کی تلاش کیلئے پولیس نے ٹیمیں تشکیل دے دی۔