Friday, April 26, 2024

اسلام آباد : مولانا عبدالعزیز فوجداری مقدمے میں اشتہاری قرار

اسلام آباد : مولانا عبدالعزیز فوجداری مقدمے میں اشتہاری قرار
December 28, 2015
اسلام آباد(92نیوز)لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کو فوجداری مقدمے میں اشتہاری ملزم قرار دے دیا گیا ۔ تفصیلات کےمطابق لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کو فوجداری مقدمے میں اشتہاری ملزم قرار دے دیا گیا  مولانا عبدالعزیز کے خلاف تھانہ آبپارہ میں این جی او کے نمائندوں کو دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج ہوا تھا۔ مقدمہ زیردفعہ 506 کے تحت جبران ناصر کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا ،اسی مقدمے میں 24 دسمبر 2014 کو مولا نا عبدالعزیز کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہوئے تھے۔عدالت کی طر ف سے طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر عدالت نے مولانا عبدالعزیز کو اشتہاری ملزم قرار دے دیا ہے۔