Friday, March 29, 2024

اسلام آباد : مسافرگاڑی الٹںے سے 3 افراد جاں بحق 7زخمی

اسلام آباد : مسافرگاڑی الٹںے سے 3 افراد جاں بحق 7زخمی
June 8, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی دارالحکومت  میں مسافر گاڑی کو پیش آنے والے حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی  ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ حادثہ لیک ویو پارک کے قریب پیش آیا جب ایک مسافر گاڑی الٹ گئی اور 3 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 60 سالہ خاتون خیر النسا ،7 سالہ بچی ثانیہ اور 2 سالہ بچہ احسن شامل ہیں، جبکہ زخمی ہونے والوں میں محمد اکرام، رمشا رسول، یاسمین، نذیراں بی بی، اکمل اور ارسلان شامل ہیں۔ حادثے کا شکار تمام افراد کا تعلق  مصریال روڈ راولپنڈی سے بتایا جاتا ہے۔ زخمیوں کو پولی کلینک اسپتال داخل کرایا گیا جہاں انہیں طبی امداد کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔