Wednesday, April 24, 2024

اسلام آباد: مسافر ویگن اور منی بس میں تصادم، 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

اسلام آباد: مسافر ویگن اور منی بس میں تصادم، 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
July 8, 2015
اسلام آباد (92نیوز) ترنول کے قریب ویگن اور منی بس کے درمیان خوفناک ٹکر، 6 افراد جاں بحق جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ترنول کے قریب تیزرفتاری کے باعث مسافر ویگن اور منی بس ایک دوسرے سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 6 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ بعدازاں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔