Sunday, September 8, 2024

اسلام آباد : مانچسٹر جانے والی پرواز میں ہیٹنگ سسٹم آن ہونے سے مسافر بے ہوش

اسلام آباد : مانچسٹر جانے والی پرواز میں ہیٹنگ سسٹم آن ہونے سے مسافر بے ہوش
August 22, 2015
اسلام آباد(92نیوز)اسلام آباد سے مانچسٹر جانے والی پرواز میں ہیٹنگ سسٹم آن ہونے سے کئی مسافر بے ہوش ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق پی کے 701 کو 2 بج کر 50 منٹ پر روانہ ہونا تھا ،تین دفعہ مسافروں کو جہاز میں بٹھایا اور اتارا گیا۔ مسافروں کو بار بار اتارنے کی وجہ  تکنیکی فالٹ بتائے گئے۔ ذرائع کےمطابق جب جہاز چوتھی دفعہ پرواز کرنے لگا تو ہیٹنگ سسٹم آن ہو گیااور اس سے مسافر بے ہوش ہونےلگے۔ مسافروں کا کہناہے کہ جہاز نے اگر اسی حالت میں پرواز کی تو لوگوں کی جانوں کو خطرہ ہو سکتا ہے۔