Thursday, March 28, 2024

اسلام آباد، ماس ویکسی نیشن سنٹر پر موڈرنا ویکسین لگانے کا عمل شروع

اسلام آباد، ماس ویکسی نیشن سنٹر پر موڈرنا ویکسین لگانے کا عمل شروع
July 4, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد میں ماس ویکسی نیشن سنٹر پر موڈرنا ویکسین لگانے کا عمل شروع ہوگیا۔

موڈرناویکسین ملک کے منتخب ویکسی نیشن مراکز پرکل سے دستیاب ہو گی، اسلام آباد کے ایف 9 پارک میں موڈرنا ویکسین کی ماس ویکسی نیشن کا عمل شروع ہوگیا۔

این سی او سی کے مطابق موڈرنا ویکسین پنجاب کے 15، سندھ کے 2، کے پی کے 13، بلوچستان کے 3، اسلام آباد کے 5، گلگت بلتستان کے 6 جبکہ آزاد کشمیر کے 5 ویکسینیشن مراکز پر دستیاب ہو گی۔

این سی او سی کے مطابق ایسے ممالک میں جانے والے افراد جہاں ویکسین لگوانا ضروری ہے، اب موڈرنا ویکسین لگواسکتے ہیں۔ بیرون ممالک تعلیم، کاروبار اور آفشیل کام کے لیے جانے والے بھی اب موڈرنا ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

این سی او سی سے جاری گائیڈ لائنز کے مطابق 18 سال یا زائد عمر کے افراد، حاملہ اور دودھ پلانے والی ماؤں، دل ،جگر، ہاپر ٹینشن، ذیابیطس کے مریضوں کو مڈورنا ویکسین لگوا سکتے ہیں۔ جبکہ اعضاء کی ٹرانسپلانٹ کے 3 ماہ بعد اور کیمو تھراپی کے 28 دن بعد ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

امریکا کی طرف سے پاکستان کو عطیہ کردہ موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ ڈوز کی کھیپ دو روز قبل اسلام آباد پہنچی تھی۔ موڈرنا ویکسین کی کھیپ پاکستان پہنچنے کے بعد اب بیرون ملک جانے والوں کی مشکلات میں کمی آنے کا امکان ہے۔

واضح رہے ورک پرمٹ ویزہ کے حامل اوورسیز پاکستانیوں کے لیے چینی ویکسین تسلیم نہیں کی جا رہی۔