Sunday, September 8, 2024

اسلام آباد : مارگلہ کی پہاڑیوں میں 4نوجوان لاپتہ

اسلام آباد : مارگلہ کی پہاڑیوں میں 4نوجوان لاپتہ
August 5, 2015
اسلام آباد(92نیوز)سیر و تفریح کی غرض سے  اسلام آباد کی  مارگلہ پہاڑیوں میں جانے والے  4 نوجوان  لا پتہ ہو گئے  تاہم پولیس نے سرچ آپریشن کے بعد رات کو انہیں جنگل سے نکال  لیا ۔ اسلام آباد میں ہائیکنگ کرنے والے  4 لڑکے راستہ بھول گئے اورجنگل میں پھنس گئے ۔ لڑکوں نے موبائل فون کے ذریعے پولیس سے رابطہ کرلیا ۔ جس پر پولیس نے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ اور ایک گھنٹے بعد ہی انہیں جنگل سے بحفاظت نکال لیا۔ دولڑکوں کا تعلق اسلام آباد اور 2 کا تعلق کراچی سےبتایا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق لڑکے گم نہیں ہوئے تھے یہ سارا ڈرامہ  لڑکوں کی  شرارت محسوس ہو رہا ہے۔