Thursday, May 2, 2024

اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، جنوبی پنجاب اور کشمیر میں بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، جنوبی پنجاب اور کشمیر میں بارش کی پیشگوئی
July 1, 2015
لاہور (92نیوز) ملک کے بیشتر علاقوں کا مطلع صاف ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی، جنوبی پنجاب اور کشمیر میں بارش کی پیشگوئی کردی۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد، ہزارہ، کوئٹہ ،ژوب ڈویژن ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش سے گرمی کا زور ٹو ٹ گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم آج رات ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، ہزارہ، ژوب ڈویژن، فاٹا،،گلگت بلتستان اورکشمیر میں بارش کا امکان ہے۔