Sunday, September 8, 2024

اسلام آباد ، لاہور میں طوفانی بارش کے بعد موسم خوشگوار، محکمہ موسمیات کی ملک کے دیگر حصوں میں بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد ، لاہور میں طوفانی بارش کے بعد موسم خوشگوار، محکمہ موسمیات کی ملک کے دیگر حصوں میں بارش کی پیشگوئی
April 30, 2015
اسلام آباد / لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) آج صبح اسلام آباد اور لاہور سمیت مختلف شہروں میں تیز آندھی کے بعد ہونے والی موسلا دھار بارش نے موسم خوشگوار کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چھانے والی کالی گھٹاﺅں نے جل تھل کر دیا جبکہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت مختلف شہروں میں تیز ہوا کے باعث گردوغبار کے طوفان نے ہر منظر کو دھندلا کر دیا۔ ہوا اتنی تیز تھی کہ اس کی شدت سے کئی درخت اکھڑ گئے جبکہ کئی جگہوں پر سائن بورڈز بھی ٹوٹ کر گر پڑے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان میں کہیں کہیں جبکہ گوجرانوالہ ، لاہور ، فیصل آباد، ڈی آئی خان اور گلگت، بلتستان میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔