Thursday, April 18, 2024

اسلام آباد، لاہور اور پشاور میں ڈینگی آؤٹ آف کنٹرول

اسلام آباد، لاہور اور پشاور میں ڈینگی آؤٹ آف کنٹرول
October 3, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) ملک بھر میں ڈینگی کے وار جاری ہیں اور مریضوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ اسلام آباد، لاہور اور پشاور میں ڈینگی آؤٹ آف کنٹرول ہوچکا۔

پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 176 مریض رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت کے مطابق لاہور سے ڈینگی کے 131 مریض رپورٹ ہوئے۔ اسلام آباد میں ڈینگی وائرس سے 64 افراد متاثر ہوئے اور دیہی علاقوں میں ڈینگی کے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ شہر میں اب تک 3 افراد وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 68 نئے کیسز رپورٹ اور متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 1626 ہوگئی۔ صوبے میں اب تک ایک مریض ڈینگی وائرس سے جاں بحق ہوا ہے۔