Friday, April 26, 2024

اسلام آباد: قائداعظم کے افکار اور پیغام پر عمل کیا جاتا تو آج پاکستان ترقی یافتہ اور خوشحال ممالک کی صف میں کھڑا ہوتا: ارکان پارلیمنٹ

اسلام آباد: قائداعظم کے افکار اور پیغام پر عمل کیا جاتا تو آج پاکستان ترقی یافتہ اور خوشحال ممالک کی صف میں کھڑا ہوتا: ارکان پارلیمنٹ
December 24, 2015
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) یوم قائد پر ارکان پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ قائداعظم کے افکار اور پیغام پر عمل کیا ہوتا تو آج کا پاکستان ترقی یافتہ اور خوشحال ممالک کی صف میں کھڑا ہوتا۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں معرض وجود میں آیا۔ یقین محکم، ایمان، اتحاد اور تنظیم  یہ ہیں بانی پاکستان کے وہ پیغامات جوعظیم قوم بننے کے لیے ہماری رہنمائی کرتے ہیں۔ ارکان پارلیمنٹ کہتے ہیں کہ قائداعظم چاہتے تھے کہ مذہبی عقیدے، رنگ ونسل کے امتیاز سے بالاتر ہو کر ہر پاکستانی رواداری اور برابری کے اصول پر زندگی گزارے۔ اراکین کے مطابق قائداعظم کا ہر پیغام پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے حق میں ہے۔ اگر قائد کے بتائے گئے سنہری اصول اپنائے جاتے تو قوم گروہی اختلافات اور انتشار میں نہ پڑتی۔