Thursday, May 9, 2024

فیصل مسجد میں فرزندان اسلام اعتکاف پر بیٹھ گئے

فیصل مسجد میں فرزندان اسلام اعتکاف پر بیٹھ گئے
May 26, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ ختم ہو گیا،  تیسرے عشرے کے لیے بعد نماز عصر ملک بھر کی طرح اسلام آباد کی فیصل مسجد میں بھی فرزندان اسلام اعتکاف پر بیٹھ گئے ۔ رمضان المبارک کی  برکتیں سمیٹنے کے لیے عبادتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ماہ مقدس کے آخری عشرے میں فرزندان اسلام اعتکاف کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔ بعد نماز عصر کے وقت لوگ مساجد میں داخل  ہوئے  اور شوال کا چاند نظر آنے تک اعتکاف بیٹھے رہیں گے ۔ اسلام آباد کی فیصل مسجد میں اعتکاف بیٹھنے والوں کے لیے  خصوصی انتظامات  کیے گئے ہیں۔ اعتکاف بھیٹنے والے کہتے ہیں  یہ بہت بڑی خوش نصیبی ہے  اور اللہ کا قرب حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ فیصل مسجد انتظامیہ کے مطابق اعتکاف بھیٹنے  والوں کی  دینی تربیت کا بھی اہتمام کیا جائے گا جس میں بین الاقوامی یونیورسٹی کے  پروفیسر ز لیکچزر دیں گے۔ فیصل مسجد میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ سی ڈی اے اور اسپیشل برانچ کے اہلکار سیکورٹی  فرائض سرانجام دیں گے۔