Sunday, September 8, 2024

اسلام آباد: عید سے قبل ہی چکن کی قیمتوں کو پر لگ گئے

اسلام آباد: عید سے قبل ہی چکن کی قیمتوں کو پر لگ گئے
July 3, 2016
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں  عید قریب آتےہی مرغی کی قیمت کو پر لگ گئے دکانداروں نے مانگ بڑھتے ہی خریداروں سے اضافی نرخ وصول کرنا شروع کردیئے ، خریداروں کا کہنا ہے کہ دکاندارزبردستی عیدی وصول کررہے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق  عید کی ابھی تو آمد آمد ہے ، میٹھے کے ساتھ ساتھ لوگ چٹ پٹے کھانوں کی بھی تیاری کررہے ہیں لیکن  وفاقی دارالحکومت اسلا م آباد میں مرغی کی قیمت میں دس سے بیس روپے فی کلو تک اضافہ کردیاہے ، جہاں مرغی کی قیمت 160 روپے سے بڑھ کر 180 روپے تک پہنچ چکی ہے اور متوسط طبقے کی پہنچ سے بھی دور ہوچکی ہے ۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ عید کے موقع پر مارکیٹ میں مرغی کی قیمت میں 800 روپے فی من تک اضافہ ہوا ہے جس سے نرخ بڑھانے پڑے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے مشورے کے مطابق مرغی تو کھا رہے ہیں مگر ناجائز منافع خور اس کا مزا کر کرا کر رہے ہیں۔