Wednesday, May 8, 2024

اسلام آباد: عمران خان مٹھائی کھانے سے زہرخورانی کا شکار، طبیعت بگڑنے پر اسپتال لے جایا گیا، طبی معائنے کے بعد واپس بنی گالہ پہنچ گئے

اسلام آباد: عمران خان مٹھائی کھانے سے زہرخورانی کا شکار، طبیعت بگڑنے پر اسپتال لے جایا گیا، طبی معائنے کے بعد واپس بنی گالہ پہنچ گئے
July 22, 2015
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو زہرخورانی کے سبب طبیعت بگڑنے پر اسپتال جانا پڑ گیا۔ طبی معائنہ کے بعد کپتان واپس گھر پہنچ گئے۔ عید کے موقع پر پی ٹی آئی کے مختلف رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے بنی گالہ مٹھائی بھجوائی گئی جسے کھانے سے عمران خان کو زہرخوارنی ہو گئی۔ طبیعت زیادہ خراب ہونے پر بلیو ایریا کے نجی ہسپتال لے جایا گیا جہاں طبی معائنے کے بعد انہیں دوا تجویز کی گئی اور وہ واپس بنی گالہ پہنچ گئے۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق عمران خان کی طبیعت اب بہتر ہے۔ عمران خان آج معمول کے مطابق پشاور میں آرمی پبلک سکول کے شہدا کی دعائیہ تقریب میں شریک ہوں گے اور دوپہر تین بجے پریس کانفرنس کے بعد وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے ہمراہ چترال روانہ ہوں گے جہاں سیلاب متاثرین سے ملاقات کریں گے اور امدادی سامان تقسیم کریں گے۔ ریہام خان اور جہانگیر ترین بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔