Thursday, April 18, 2024

اسلام آباد: عمران خان اور شاہ محمود قریشی اپنے وفد کے ہمراہ دوروزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے

اسلام آباد: عمران خان اور شاہ محمود قریشی اپنے وفد کے ہمراہ دوروزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے
December 11, 2015
اسلام آباد(92نیوز)عمران خان اپنے وفد کے ہمراہ بھارت پہنچ گئے ہیں جبکہ اسلام آباد ائیر پورٹ پر شاہ محمود قریشی  کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ہونے دیں گےحقوق دلوائیں گے۔ تفصیلات کےمطابق چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان بھارت پہنچ گئے ہیں جبکہ  شاہ محمود قریشی پولیٹکل سیکرٹری عون چوہدری اور نعیم الحق بھی عمران خان کے ہمراہ ہیں۔ چئیرمین تحریک انصاف نئی دلی میں پاک بھارت تعلقات پر کانفرنس میں شرکت کرینگے۔ عمران خان پاکستان اور بھارت کے تعلقات کی بحالی کا معاملہ اٹھائیں گے۔ عمران خان نجی طیارے پر چار رکنی وفد کے ہمراہ بھارت گئےہیں ۔ بھارت روانگی سے قبل شاہ محمود قریشی نے پی آئی اے کے تنظیمی عہدیداران سے ائیر پورٹ پر ملاقات کی ہے پی آئی اے کے تنظیمی عہدیداروں نے  شاہ مھمود کو نجکاری کے خدشات سے متعلق آگاہ کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے۔ حقوق دلائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ  تحریک انصاف پی آئی اے کے ملازمین کے ساتھ کھڑی ہے۔ اپوزیشن جماعتیں پی آئی اے کے معاملے پر یک زبان ہوچکی ہیں۔ دوسری طرف عمران خان نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ملاقات کی دعوت دی ہے جسے عمران خان نے قبول کر لیا ہے ۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق آج شام ہی دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملاقات متوقع ہے جبکہ  عمران خان اور بھارتی وزیر اعظم  کی وزیر اعظم ہاوس میں ساڑھے چھے بجے ملاقات متوقع ہے ۔