Thursday, September 19, 2024

اسلام آباد ،علاقائی زبانوں کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے ادبی میلے کاانعقاد

اسلام آباد ،علاقائی زبانوں کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے ادبی میلے کاانعقاد
February 18, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) علاقائی زبانوں کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے اسلام آباد لوک ورثہ میں دو روزہ ادبی میلے کا انعقاد کیا گیا ۔

شہر اقتدار میں مادری اور علاقائی زبانوں کی اہمیت پر دو روزہ ادبی میلے کا لوک ورثہ میں انعقاد کیا گیا ، ادبی میلے میں ملک بھر سے شعراء اور ادیبوں نے شرکت کی۔

ادبی میلے کے دوسرے روز مختلف ادبی نشستوں کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقائی زبانوں میں شعراء نے اپنا کلا م پیش کیا اور مصنفوں کی کتابوں کی رونمائی کی گئی اور تنقیدی مضامین پڑھے گئے۔

ادبی میلے کے منتظمین کا کہنا تھا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ مادری زبان میں تعلیم دینے سے قومیں ترقی نہیں کر سکتی ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ اب مختلف تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بچوں کو مادری زبان میں تعلیم دینے سے ان کے استعدادکار میں اضافہ ہوتا ہے۔

علاقائی زبانیں ایک گلدستے کی مانند ہیں جس میں کی گئی شاعری اور لکھی گئی کتابیں اپنے پڑھنے والوں کے لئے چاشنی رکھتی ہیں۔