Saturday, May 18, 2024

اسلام آباد ، طیاروں کی گھن گرج نے ماحول گرما

اسلام آباد ، طیاروں کی گھن گرج نے ماحول گرما
March 23, 2019

اسلام آباد ( 92 نیوز ) شکر پڑیاں گراؤنڈ اسلام آباد میں یوم پاکستان  کی پریڈ میں طیاروں کی گھن گرج نے  ماحول گرما دیا۔

ائیر پاسٹ

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان نے ایف 16 طیارہ اڑا کر ائیر پاسٹ کا آغاز کیا، ایئرچیف نے کاک پٹ سے براہِ راست پیغام بھی دیا۔

ہمرقاب

ائیر پاسٹ میں طیارے ہمرقاب فضاؤں میں نمودار ہوئے اورا قوس قزح  افق پر بکھیر دیں ۔

 جے ایف 17 تھنڈر ، ایف 16

جے ایف  17 تھنڈر اور ایف 16 نے ہوا کے دوش پر اڑانیں بھریں تو پریڈ ایونیو زور دار  تالیوں سے گونج اٹھا ۔

فخر پاکستان جے ایف 17 تھنڈر نے ہوا میں قلابازیاں کھانے کا مظاہرہ کیا تو  دیکھنے والے انگشت بدنداں رہ گئے ۔

پاک فضائیہ کے شاہین نے جے ایف 17 تھنڈر کو صرف 200 کلو میٹر فی گھنٹے کی اسپیڈ سے اڑا کر  غیر ملکی مہمانوں کو بھی ورطہ حیرت میں مبتلا کر دیا۔

جے ایف 17 تھنڈر آسمان پر الٹی اڑان بھرتا ہوا حاضرین کے سروں سے گزرا تو سب کی نظریں طیارے پر جم گئیں ۔ بعد ازاں طیارے نے ہوا میں مسلسل قلابازیاں کھا کر خود داد وصول کی ۔

پی تھری سی اورین

پاک نیوی کے پی تھری سی اورین نے بھی سلامی چبوترے کے سامنے سلامی پیش کی،طیاروں کی گھن گھرج نے وفاقی دارالحکومت کا ماحول گرما دیا۔

ہیلی کاپٹرز فلائی پاسٹ

یوم پاکستان پریڈ میں  ہیلی کاپٹرز نے بھی فلائی پاسٹ کیا ۔

پوما ہیلی کاپٹرز نے بھی فلائی پاسٹ کیا ، پوما ہیلی کاپٹر  ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹرز ہیں ، پوما ہیلی کاپٹر نے سیاچن میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

فلائی پاسٹ میں اگسٹا ویسٹ لینڈ 139 ، ایم آئی 17 ، بیل 142 ہیلی کاپٹرز نے حصہ لیا۔

آرمی ایوی ایشن کے کوبرا اٹیک ہیلی کاپٹر، پینک ہیلی کاپٹرز ، ایم آئی 35 گن شپ ہیلی کاپٹرز نے بھی  فلائی پاسٹ  کیا۔