Friday, September 20, 2024

اسلام آباد : طلبہ کا سی ڈی اے کی کارروائیوں کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر مظاہرہ

اسلام آباد : طلبہ کا سی ڈی اے کی کارروائیوں کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر مظاہرہ
March 2, 2016
اسلام آباد(92نیوز)سرکاری جامعات میں زیر تعلیم طلبہ نے سی ڈی اے کی کارروائیوں کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج کی دھمکی دے دی ۔ مظاہرین کہتے ہیں کہ وفاقی دارالحکومت میں ہاسٹلز نہ ہونے کے باعث پچاس ہزار طلبہ  کھلے آسمان تلے راتیں گزارنے پر مجبور  ہیں۔ تفصیلات کےمطابق  وفاقی دارالحکومت میں احتجاج کرنے والے ان طلبہ کا تعلق سرکاری جامعات سے ہیں، جنہیں حکومت نے ہاسٹلز کی سہولت تو فراہم نہیں کی تاہم سی ڈی اے نے ان کی رہائش گاہوں کو سیل کرنا شروع کردیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کی درجنوں یونیورسٹیز کے ہزاروں طلبہ کھلے آسمان تلے راتیں گزارنے پر مجبور ہیں۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں اراکین پارلیمنٹ، سینیٹرزاور اعلیٰ افسران کے لیے حکومت نے ہر قسم کی رہائش گاہ کا بندو بست کررکھا ہے گر ملک کے مستقبل کے لیے کوئی ٹھکانہ نہیں ہے سی ڈی اے طلبہ کے لیے متبادل رہائش کا بندو بست نہ ہونے تک کارروائیوں کا سلسلہ بند کرے۔