Friday, March 29, 2024

اسلام آباد : ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 57 موبائل فون ضبط

اسلام آباد : ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 57 موبائل فون ضبط
November 30, 2015
اسلام آباد (92نیوز) بلدیاتی انتخابات میں پولنگ کے ابتدائی مرحلے میں ہی کئی انتخابی بے قاعدگیاں ہونے سے روکی گئیں۔ اسسٹنٹ کمشنر اسلام آباد وقاص رشید نے مختلف پولنگ سٹیشنوں پر چھاپے مارے۔ تفصیلات کے مطابق یو سی 22 میں پولنگ سٹیشن این آئی ایچ میں اسسٹنٹ کمشنر وقاص رشید نے چھا پہ مار کر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 26 موبائل فون ضبط کرلیے جبکہ پریذائیڈنگ افسر اور اے ایس آئی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے۔ یاد رہے کہ پولنگ سٹیشن پر پولنگ ایجنٹس دوران پولنگ موبائل فون استعمال کر رہے تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے یو سی 6 پھلگراں میں بھی دوران کارروائی 76 پولنگ سٹیشنوں سے 13 موبائل فون جبکہ بوگڑی پولنگ سٹیشن سے 18 موبائل فون ضبط کر لیے۔ اسسٹنٹ کمشنر وقاص رشید کا کہنا ہے کہ کسی کو الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ تمام یونین کونسلز میں پولنگ سٹیشنوں پر چھاپوں کا سلسلہ انتخابی عمل ختم ہونے تک جاری رہے گا۔