Sunday, May 5, 2024

اسلام آباد: شمس کالونی کے علاقوں میں سرچ آپریشن، 4افغانیوں سمیت 19مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

اسلام آباد: شمس کالونی کے علاقوں میں سرچ آپریشن، 4افغانیوں سمیت 19مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ برآمد
May 12, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔ اسلام آباد میں پولیس، رینجرز اور حساس اداروں نے مشترکہ سرچ آپریشن کر کے چار افغانیوں سمیت 19مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس، رینجرز اور حساس اداروں نے  شمس کالونی کے علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران 4 افغانیوں سمیت 19 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ 5 رائفلیں، ایک 30 بور پسٹل اور 100 سے زائد رونڈ بھی برآمد کر لئے گئے۔