Tuesday, May 7, 2024

اسلام آباد ، شمس کالونی میں تیز رفتار ٹرین نے تین بچوں کو کچل دیا

اسلام آباد ، شمس کالونی میں تیز رفتار ٹرین نے تین بچوں کو کچل دیا
October 20, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نواحی علاقہ شمس کالونی میں تیز رفتار ٹرین نے تین بچوں کو کچل دیا۔ جان بحق ہونے والوں میں دوسگے بھائی شعیب اور شہزاد جبکہ تیسرا بچہ امجد ان کا پڑوسی تھا۔ تینوں بچے ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے دو ٹرینوں کی کراسنگ کی زد میں آکر موقع پرجاں بحق ہو گئے۔ پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے بچوں کی لاشیں پمز منتقل کیں۔ تینوں بچوں کی موت نے پورہ علاقہ غمزدہ کر دیا۔ پولیس کے مطابق ضابطہ کی کارروائی مکمل کرکے ڈیڈ باڈیز لواحقین کے حوالے کر دیں جہیں تدفین کے لیے انکے آبائی علاقے اٹک منتقل کر دیا گیا۔