Wednesday, May 8, 2024

اسلام آباد، شدید علیل افغانی خاتون علاج کیلئے سی ایم ایچ منتقل کر دی گئی

اسلام آباد، شدید علیل افغانی خاتون علاج کیلئے سی ایم ایچ  منتقل کر دی گئی
October 8, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان کی افغانستان سے محبت اور انسانی ہمدردی کی ایک اور مثال سامنے آگئی ۔ شدید بیمار افغان خاتون نور ضیا کو علاج کیلئے سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغان خاتون مریضہ آج پاک افغان سرحد پر طورخم پہنچی تھیں ۔ ترجمان کے مطابق افغان خاتون کا سی ایم ایچ میں مکمل علاج کیا جائے گا۔