Thursday, May 9, 2024

اسلام آباد سے لڑکی بازیاب، راولپنڈی میں ڈکیت گینگ کا سرغنہ گرفتار

اسلام آباد سے لڑکی بازیاب، راولپنڈی میں ڈکیت گینگ کا سرغنہ گرفتار
October 15, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 14 سالہ لڑکی اقراء کو بازیاب کرا لیا جبکہ راولپنڈی پولیس نے فارمیسی کی دکانوں پر ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ”جڑواں بھائی“ گینگ کا سرغنہ گرفتار کر لیا۔ اسلام آباد پولیس تھانہ کھنہ کے ایس ایچ او مرزا گلفراز اور ان کی ٹیم نے کارروائی کر کے ملزم کے گھر واقع گارڈن ٹاﺅن سے لڑکی کو بازیاب کرایا۔ پولیس کے مطابق ملزم زاہد پرویز نے لڑکی کو گھر میں زبردستی بند کر رکھا تھا، ملزم لڑکی کو کراچی سے بہلا پھسلا کر اسلام آباد لے آیا اور اس سے غلط کام کرانا چاہتا تھا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔ ادھر دوسری جانب ایس پی پوٹھوہار نے ڈکیت گینگ کے سرغنہ کی گرفتار ی کے بارے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم شہاب بھائی اسحاق کے ساتھ مل کر ڈکیت گینگ آپریٹ کرتا تھا، ملزمان فارمیسی کی دکانوں میں بطور میڈیکل سیلز مین کام کرتے تھے۔ ایس پی پوٹھوہار نے مزید بتایا کہ ملزمان فارمیسی کی بڑی دکانوں کو ڈکیتی کی وارداتوں کے حوالے سے ٹارگٹ کرتے تھے۔ دوسرے ملزم اسحاق کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔