Thursday, April 25, 2024

اسلام آباد سے امدادی سامان افغانستان روانہ کر دیا گیا

اسلام آباد سے امدادی سامان افغانستان روانہ کر دیا گیا
December 21, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) سعودی عرب نے اسلام آباد سے امدادی سامان افغانستان روانہ کر دیا۔

اسلام آباد کی شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں خصوصی تقریب ہوئی جس میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے شرکت کی۔ کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے افغانستان کے لیے امدادی سامان کا پہلا قافلہ روانہ ہو گیا۔ افغان عوام کے لیے بھیجی گئی امداد 1920 ٹن غذائی، دیگر اشیاء سے لدے 200 ٹرکوں پر مشتمل ہے۔ ریلیف پیکجز سے افغانستان میں تقریباً 28 ہزار غریب افراد مستفید ہوں گے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی بڑھ چڑھ کر مدد کی۔

سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت افغانستان کے لیے امداد کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ سعودی عرب، افغانستان کے لیے 6 مزید امدادی جہاز بھیج رہا ہے۔