Monday, May 20, 2024

اسلام آباد سے آنے والا فیصلہ قوم نے قبول نہیں کیا، نواز شریف

اسلام آباد سے آنے والا فیصلہ قوم نے قبول نہیں کیا، نواز شریف
October 4, 2017

لاہور ( 92 نیوز ) سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم نے اسلام آباد سے آنے والا فیصلہ قبول نہیں کیا ۔ سمجھ میں نہیں آتا مجھے کیوں نکالا؟ ۔
نواز شریف نے کہا کہ کسی حکومت نےاپنےوعدےپورےنہیں کیےتھے مگرمیں نےوعدےپورےکیے۔آج لوڈشیڈنگ اپنےآخری دم پر ہے۔
الحمرا ہال میں مسلم لیگ ن کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ اسلام آبادسےآنےوالافیصلہ قوم نے قبول نہیں کیا،نوازشریف نے کارکنوں سےسوال کیا کہ نااہلی کےبعدکیاکرناچاہیے؟۔
ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ این اے 120 میں کامیابی نے ثابت کیا کہ پاکستان نواز شریف کا قلعہ ہے ۔ عمران خان پر تنقید کے نشتر چلا تے ہوئے شہباز شریف بولے کہ ہمیں ڈینگی برادران کہا جاتا تھا ۔ خیبرپختونخوا میں ڈینگی آیاتوخودپہاڑوں پر چڑھ گئے۔
ورکرز کنونشن میں بدنظمی اور دھینگا مشتی بھی دیکھنے میں آئی ۔مسلم لیگ ن کے کارکنان نے میڈیا کے نمائندوں کوبھی ان کی سیٹوں سے اٹھا دیا ۔