Thursday, April 25, 2024

اسلام آباد ، سیکٹری جی ایٹ میں غیر قانونی پارکنگ وبال جان بن گئی ‏

اسلام آباد ، سیکٹری جی ایٹ میں غیر قانونی پارکنگ وبال جان بن گئی ‏
April 4, 2019

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد کے سیکٹر جی ایٹ میں کار شورومز کی جانب سے غیر قانونی کار پارکنگ شہریوں کے لئے درد سر بن گئی۔ سی ڈی اے حکام  کے مطابق غیر قانونی پارکنگ کے خلاف آپریشن جلد شروع کیا جائے گا، دوسری جانب کار شورومز مالکان اپنی ضد پر ڈٹ گئے۔

اسلام آباد کے سیکٹر جی ایٹ مرکز میں شورومز مالکان نے  غیر قانونی پارکنگ بنا کر قبضہ کر لیا  ہے ، سی ڈی اے اور انتظامیہ غیر قانونی پارکنگ ختم کرنے میں ناکام ہیں ۔

شورومز مالکان کا موقف ہے انھیں متبادل جگہ دی جائے یا جی ایٹ مرکز کو شورومز بزنس کیلئے مختص کردیا جائے۔

دوسری جانب سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر آپریشن پلان تیار کر رہے ہیں جلد ہی غیر قانونی پارکنگ کے خلاف آپریشن شروع کیا جائے گا۔

شورومز مالکان کا مطالبہ  ہے انھیں اسلام آباد سے باہر جگہ فراہم کی جائے جبکہ سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے شہر بھر میں کہی بھی تجاوزات کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔