Tuesday, April 16, 2024

اسلام آباد ، سیکٹر ای 12 میں قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی جاری ‏

اسلام آباد ، سیکٹر ای 12 میں قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی جاری ‏
March 30, 2019

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد میں قبضہ مافیا کے خلاف  کارروائی جاری ہے ، سیکٹری ای 12 میں دوسرے روز بھی سرکاری اراضی واگزار کرانے کے لئے انتظامیہ کی جانب سے آپریشن کیا گیا جب کہ کار سرکار میں مداخلت پر 12 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

دوران آپریشن انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے 250 سے زائد غیر قانونی مکانات مسمار کر دیے گئے ، مقامی افراد آپریشن کے دوران رکاوٹ ڈالتے رہے ، فائرنگ اور پتھراؤ پر رینجرز نے پوزیشن سنبھالی اور مزاحمت پر10 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

گھر گھرچھاپوں کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اسلحہ بھی قبضے میں لیا ہے۔

سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ آخری غیر قانونی عمارت گرانے تک آپریشن جاری رہے گا، آپریشن کے لیے سی ڈی اے کے تمام محکموں سمیت پولیس،انتظامیہ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 7 سو سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا۔