Friday, April 26, 2024

اسلام آباد ، سوشل میڈیا پر لڑکیوں کو تنگ کرنیوالے کو 6سال قید کی سزا

اسلام آباد ، سوشل میڈیا پر لڑکیوں کو تنگ کرنیوالے کو 6سال قید کی سزا
September 5, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) سوشل میڈیا پر لڑکیوں کو چھیڑنے اور بلیک میل کرنے والے کو 6 سال قید کی سزا سنا دی گئی ،  قید کے علاوہ چار لاکھ  روپےجرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا ۔ سوشل میڈیا پر لڑکیوں کو چھیڑنے والے کو اپنا شوق مہنگا پڑ گیا ، فیس بک پربدمعاشی کا انجام 6سال قید  اور 4لاکھ جرمانے کی صورت میں سامنے آیا ۔ اسلام آباد کی عدالت کے سیشن جج طاہر محمود نے فیصلہ سنا دیا مجرم عامر شمس سوشل میڈیا پر لڑکیوں کو چھیڑتا تھا، ان کی تصویریں وائرل کرکے انہیں بلیک میل کرتا رہا، ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے مجرم کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ جرم ثابت ہونے پر عدالت نے 6 سال قید اور 4 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی ، جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید چھ ماہ قید بھگتنا ہوگی۔