Sunday, September 8, 2024

اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں بار ایسوسی ایشنز کے انتخابات ،سید محمد طیب اسلام آباد بار کے صدر منتخب ہوگئے

اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں بار ایسوسی ایشنز کے انتخابات ،سید محمد طیب اسلام آباد بار کے صدر منتخب ہوگئے
January 9, 2016
  اسلام آباد(92نیوز)اسلام آباد سمیت  کئی شہروں میں بار ایسوسی ایشنز کے انتخابات ہوئے  جن میں عہدیداروں کا انتخاب کیا گیا اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات میں سید محمد طیب  سات سو نوے ووٹ لیکر صدر منتخب ہو گئے۔ تفصیلات کےمطابق اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات میں سید محمد طیب سات سو نوے ووٹ لیکر صدر منتخب ہو گئے ہیں جبکہ اُن کے مدمقابل ایڈووکیٹ جاوید سلیم شورش نےچھ سو چالیس ووٹ حاصل کئے۔ ڈسٹرکٹ بار ساہیوال کے انتخابات میں مہر مسعود احمد صدر اور رانا نوید  جنرل سیکٹری منتخب ہو گئے ہیں  جبکہ لودھراں میں  اللہ نواز چنڑ صدر منتخب ہوئے ہیں۔ رحیم یار خان ڈسٹرکٹ بار کے الیکشن میں سلیم اللہ جتوئی صدر منتخب ہو گئے ہیں جبکہ  پروفیشنل فرینڈز گروپ کے  سید فہد صہیب احمد پہلے ہی بلامقابلہ  جنرل سیکرٹری منتخب ہو چکے ہیں۔ ڈسٹرکٹ با ر ایسوسی ایشن ننکانہ صاحب کے انتخابات  میں خادم حسین سندھو صدر اور میاں لیاقت علی جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے جبکہ ملکوال بار کے انتخابات میں ظفرحطار صدر اور قیصر نوید جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ بار اٹک کے انتخابات میں مظہر مسعود صدر اور خدمت حسین اعوان جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں جبکہ حافظ آباد میں محمد شعیب بھٹی  صدر اور عمر خضر ایڈووکیٹ جنرل سیکٹری  منتخب ہوئے ہیں۔