Sunday, September 8, 2024

اسلام آباد: سرکاری ملازمین چھٹیوں سے قبل ہی رفوچکرہوگئے

اسلام آباد: سرکاری ملازمین چھٹیوں سے قبل ہی رفوچکرہوگئے
July 4, 2016
اسلام آباد(92نیوز)سرکاری ملازمین چھٹیوں سے پہلے ہی رفو چکرہوگئے اکثریت نے نو چھٹیوں کا پورا سامان کرلیا دفاتر ویران ہوگئے اورشہری پریشان رہے۔ تفصیلات کےمطابق یوں تو وفاقی حکومت نے عید پر4چھٹیوں کا اعلان کیا یعنی منگل سے جمعہ تک مگربہت سے سرکاری ملازمین نے پیر کو بھی ماری چھٹی اور کرلی پوری 9چھٹیوں کی تیاری دفاترمیں حاضری معمول سے انتہائی کم رہی ہرطرف ہو کا عالم تھا افسران تو کسی کو بتائے بغیر ہی چلتے بنے چھوٹے ملازمین بھی ان کی دیکھا دیکھی نو دو گیارہ ہوگئے۔ دوردراز کے ملازمین کی اکثریت جمعہ کو ہی نکل گئی تھی جوآئے وہ بھی بوجھل دل سے بار بار گھڑی کو دیکھتے رہے کب وقت ہو تونکلیں کہتے ہیں پیر کی بھی چھٹی مل جاتی تو وارے نیارے ہو جاتے۔ ہربار کی طرح اس دفعہ بھی عید پر سرکاری ملازمین کی موجیں لگ گئیں دفاتر میں حاضری نہ ہونے سے اپنے کاموں کےلئے آئے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔