Tuesday, April 30, 2024

اسلام آباد : سرکاری اراضی پر تجاوزات کے خلاف آپریشن مکینوں کا پتھراؤ

اسلام آباد : سرکاری اراضی پر تجاوزات کے خلاف آپریشن مکینوں کا پتھراؤ
December 17, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سرکاری اراضی پر تجاوزات کے خلاف آپریشن  پر تاجروں اور  علاقہ مکینوں نے سی ڈی اے ٹیم  اور پولیس پر  شدیدپتھراؤ کیا جس کے نتیجے میں موقع پر موجود مجسٹریٹ  شدیدزخمی ہوگئے۔ تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں سی ڈی اے کی طرف سے سرکاری اراضی پر تجاوزات ختم کرنے کےلئے مختلف علاقوں میں آپریشن جاری ہےجبہ تیلی میں سی ڈی اے  نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کرکے غیر قانونی گھروں اور رکاوٹوں کو مسمار کر دیا۔ سی ڈی اے اہلکاروں  کوتجاوزات کیخلاف آپریشن پر تاجروں اور علاقہ مکینوں کی طرف سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا مشتعل افراد نے  سی ڈی اے ٹیم  اور پولیس پر شدید پتھراؤ کیاجس کے باعث پولیس  بھی پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو گئی جبکہ پولیس نے کارروائی کرکے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔