Friday, April 26, 2024

اسلام آباد، سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کی گاڑی کی ٹکرسے پولیس ملازم جاں بحق

اسلام آباد، سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کی گاڑی کی ٹکرسے پولیس ملازم جاں بحق
September 22, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) اسلام آباد میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی گاڑی کی ٹکر سے پنجاب پولیس کا ملازم جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق گاڑی راجہ پرویز اشرف کا ڈرائیور چلا رہا تھا۔ ملزم کو گاڑی سمیت تھانے میں بند کر دیا گیا۔ دوسری جانب  جاں بحق ہونے والے اہلکار کی میت کو  پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔