Friday, March 29, 2024

اسلام آباد: زیروپوائنٹ کے قریب تیز رفتار کار نے پانچ راہگیروں کو کچل دیا

اسلام آباد: زیروپوائنٹ کے قریب تیز رفتار کار نے پانچ راہگیروں کو کچل دیا
June 28, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں زیرو پوائنٹ کے قریب تیز رفتار کارپانچ راہگیروں پر چڑھ دوڑی،تین افراد موقع پر جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ ریسکیوذرائع کے مطابق حادثے میں  جاں بحق ہو نے والوں  کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں باپ اور اسکے دو بیٹے  شامل ہیں جو جی ایٹ اسلام آباد کے رہائشی تھے،زخمیوں اورجاں بحق ہونے والوں کی  میتیں پمز اسپتال منتقل کر دی گئیں ہیں جبکہ حادثے کے بعدڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔