Saturday, May 11, 2024

اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں بھی موسلا دھار بارش، رین ایمرجنسی نافذ

اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں بھی موسلا دھار بارش، رین ایمرجنسی نافذ
August 25, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں بھی موسلا دھار بارش، راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ ایم ڈی واسا راولپنڈی راجہ شوکت محمود نے کہا نشیبی علاقوں میں عملہ اور مشینری نکاسی آب میں مصروف ہے، کسی بھی قسم کی سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔ ترجمان واسا کے مطابق ایم ڈی واساایم ڈی واسا راجہ شوکت  محمود فیلڈ میں عملے کے ساتھ موجود ہیں۔ ادھر دوسری جانب بارش کے باعث نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہوگئی۔ کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 10 فٹ سے تجاوز کر گئی۔