Friday, April 26, 2024

اسلام آباد دھرنا: نیشنل ٹی20کے دونوں سیمی فائنلز ایک بار پھر ملتوی

اسلام آباد دھرنا: نیشنل ٹی20کے دونوں سیمی فائنلز ایک بار پھر ملتوی
November 26, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) دھرنے کےباعث نیشنل ٹی ٹوینٹی کے دونوں سیمی فائنلز ایک بار پھر ملتوی کر دیئے گئے۔ نیشنل ٹی 20 کے دونوں سیمی فائنلز آج کھیلے جانے تھے۔

پہلے سیمی فائنل کے لیے لاہور وائٹس اور فیصل آباد نے آمنے سامنے ہونا تھا جبکہ دوسرا سیمی فائنل شام چار بجے لاہور بلیوز اور فاٹا کے درمیان ہونا تھا۔

پی سی بی کےمطابق دھرنے کے باعث ٹیموں کو اسٹیڈیم جانے کی کلیئرنس نہیں مل سکی، سیمی فائنل اور فیصلہ کن معرکے کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔