Monday, May 13, 2024

اسلام آباد دھرنا ختم کرنے کی شرائط پوری نہیں ہوئیں ، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد دھرنا ختم کرنے کی شرائط پوری نہیں ہوئیں ، مولانا فضل الرحمان
August 15, 2020

پشاور ( 92 نیوز) سربراہ جمعیت علما اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان  نے کہا کہ  اسلام آباد دھرنا ختم کرنے کی شرائط پوری نہیں ہوئیں ، اپوزیشن کی دو بڑی سیاسی جماعتیں تذبذب کا شکار ہیں ۔

پشاور میں اے این پی رہنما میاں افتخار کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ  نیا میثاق بنا کر تذبذب سے نکلنا ہوگا،مایوس ہیں نہ ہی مایوسی کو قریب آنے دیتاہوں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ  اسلام آباد دھرنا ختم کرنے کی شرائط پوری نہیں ہوئیں،متحدہ عرب امارات کمزور ملک ہے ،اس سے زبردستی اسرائیل کو تسلیم کرایا گیا، یہ عرب ممالک کی نمائندگی نہیں۔