Tuesday, May 14, 2024

اسلام آباد، حریت کانفرنس کے زیراہتمام بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج

اسلام آباد، حریت کانفرنس کے زیراہتمام بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج
August 15, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد میں حریت کانفرنس کے زیراہتمام بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج کیا گیا، جموں و کشمیر میں غاصبانہ بھارتی قبضے اور مودی سرکار کیخلاف نعرے بازی کی۔ مظفرآباد میں بھی یوم سیاہ کی مناسبت سے ریلی نکالی گئی۔ اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے احتجاجی مظاہرے سے عظمی گل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی آزادی پریوم سیاہ منا رہے ہیں، اقوام متحدہ اور اقوام عالم کا ضمیر سو چکا ہے۔ ادھر وفاقی وزیرامور کشمیر علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کشمیری یوم سیاہ منا کر دنیا کے سامنے بھارتی نام نہاد جمہوریت بے نقاب کررہے ہیں۔ دوسری جانب مشال ملک نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہندوستانیوں یہ مت بھولو کہ اس کھوکھلے جشن کے تلے کشمیریوں کا خون بہا ہے۔