Monday, September 16, 2024

تیمورقتل کیس: دونوں ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

تیمورقتل کیس: دونوں ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
February 6, 2017

اسلام آباد (92نیوز) وفاقی دارالحکومت میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ، دونوں ملزم دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے، ملزموں کو ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تیمورریاض قتل کیس کے مرکزی ملزم کانسٹیبل سمیع اللہ اور ساتھی ملزم محمد طارق کو اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا، جوڈیشل مجسٹریٹ عامر خلیل نے ملزمان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کےحوالے کر دیا۔

کانسٹیبل سمیع اللہ نے واقعے کے دو روز بعد ایس ایس پی آپریشنز ساجد کیانی کے سامنے خود پیش ہوکر گرفتاری دے دی  تھی جبکہ دوسرے ملزم محمد طارق نے آج گرفتاری دی۔ ذرائع کے مطابق محمد طارق نے گرفتاری تھانہ سبزی منڈی میں دی۔ واقعے  کے بعد سمیع اللہ اور طارق موقع سے فرار ہوگئے تھے۔