Sunday, September 8, 2024

اسلام آباد : تیزرفتار کار کی ٹکر سے دو افراد جاں بحق ، ڈرائیور گرفتار

اسلام آباد : تیزرفتار کار کی ٹکر سے دو افراد جاں بحق ، ڈرائیور گرفتار
August 23, 2015
اسلام آباد (92نیوز) اسلام آباد میں کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سیٹارس مال کے سامنے تیزرفتار کار نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والے دونوں افراد رشتے میں بھائی تھے جو جی سکس سے کراچی کمپنی کی طرف جا رہے تھے کہ اچانک سینٹارس مال کے سامنے سفید رنگ کی پراڈو کار نمبر ڈبلیو ایس 111 نے پیچھے سے ٹکر ماری جس سے دونوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونے والے افراد میں ضیا الرحمن عمر 27 سال اور شاہ زمان کی عمر 47 ہیں۔ جاں بحق افراد کی لاشیں پمز ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ پولیس نے موقع سے گاڑی سوار کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ واقعہ کی تفتیش کی جا رہی ہے۔