Sunday, September 8, 2024

اسلام آباد: تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر میٹروبس  سکیورٹی عملے کی ہڑتال

اسلام آباد: تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر میٹروبس  سکیورٹی عملے کی ہڑتال
August 17, 2015
اسلام آباد(92نیوز)پاکستان میٹرو بس کے عملے نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر دو ماہ میں دوسری مرتبہ ہڑتال کر دی سیکیورٹی سٹاف کی ہڑتال کے باعث میٹرو سروس تین گھنٹے تک معطل رہی جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان میٹرو بس سروس کے سیکیورٹی سٹاف نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی، طے شدہ معاوضوں اور ہفتہ وار چھٹی کی بندش کے خلاف ہڑتال کردی، جس کی وجہ سے جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس تین گھنٹے تک معطل رہی۔ دو ماہ کے مختصر عرصہ کے دوران دوسری مرتبہ ہڑتال کے باعث مسافروں کوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،سیکیورٹی سٹاف کی ہڑتال کی وجہ سے میٹروانتظامیہ نے مسافروں کو ٹکٹ کی مد میں ادا شدہ رقم بھی ری فنڈ کر دی۔ میٹرو انتظامیہ کا کہنا ہے کہ معاملہ جلد حل کر لیا جا ئے گا میٹرو انتظامیہ نے سیکیورٹی اسٹاف کے ساتھ مذاکرات کے بعدعملے کے تمام ارکان کو مذاکرات کے لئے  راولپنڈی دفتر بلوا لیا جس کے بعد احتجاج ختم کر دیا گیا۔