Thursday, March 28, 2024

اسلام آباد: ترکی میں دو مزید پاکستانی مغوی نوجوان بازیاب

اسلام آباد: ترکی میں دو مزید پاکستانی مغوی نوجوان بازیاب
January 14, 2017

اسلام آباد(92نیوز)ترکی میں مزید دو پاکستانیوں کو بازیاب کروالیا گیا ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ترکی میں مزید دو پاکستانی نوجوانوں کو بازیاب کروالیا گیا ہے ۔ بلال اور فرخ شہزاد کو ترکی کی پولیس نے اویکلارین کے علاقے سے بازیاب کرایا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے مزید بتایا ہے کہ  استنبول میں پاکستانی قونصل جنرل نے بازیاب کرائے گئے نوجوانوں سے ٹیلی فون پر بات کی ہے پاکستانی سفارتخانہ بھی  اس معاملے پر ترکی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے۔