Thursday, May 2, 2024

اسلام آباد ، بھیگے بھیگے موسم میں حسین نظاروں نے شہریوں پر سحر طاری کر دیا

اسلام آباد ، بھیگے بھیگے موسم میں حسین نظاروں نے شہریوں پر سحر طاری  کر دیا
May 12, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور شہر اقتدار کا موسم سہانا ہو گیا۔ بھیگے بھیگے موسم میں حسین نظاروں نے شہریوں پر سحر طاری  کر دیا۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش سے موسم رنگین ہو گیا۔ سردی بڑھنے کا لوگوں پر کچھ اثر نہ ہوا اور وہ سیر و تفریح کیلئے نکل پڑے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور مری کے ساتھ ساتھ خیرب پختونخوا کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بھی چند مقامات پر بارش برستی رہے گی۔  بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی کہیں کہیں بارش ہوگی ، جبکہ بلوچستان اور سندھ میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج اور کل بیشتر بالائی علاقوں جن میں مری اسلام آباد راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، سرگودھا ،ساہیوال لاہور اور فیصل آباد ڈویژن کے ساتھ ساتھ جنوبی پنجاب کے بعض مقامات پر بارش ہونے کا امکان ہے۔