Friday, May 3, 2024

  اسلام آباد : بلدیاتی انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئے الیکشن کمیشن کا کنٹرول روم قائم

   اسلام آباد : بلدیاتی انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئے الیکشن کمیشن کا کنٹرول روم قائم
November 28, 2015
اسلام آباد(92نیوز)اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کی مانیٹرنگ ، شکایات وصولی اور ان کے ازالے کے لیے کنٹرول روم قائم کردیا گیا جو  نتائج کی تکمیل تک اپنا کام جاری رکھے گا۔ تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں قائم کنٹرول روم کی نگرانی چیف الیکشن کمشنر اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کریں گے،سیکرٹری الیکشن کمیشن نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں فوری ایکشن لے کر اس کا ازالہ کیا جائے۔ کنٹرول روم میں تین مختلف ٹیمیں کام کریں گی شکایات کے اندراج کےلئے تین ٹیلی فون نمبرز دیے گئے ہیں جبکہ فیکس اور ای میل کے ذریعے بھی شکایات درج کرائی جا سکیں گی۔ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے تمام 10 ریٹرننگ افسران کو ہدایت کی ہے  کہ وہ پولنگ کا عمل بروقت شرع کرائیں اور کسی بھی مسئلے کی صورت میں الیکشن کمیشن کو فوری آگاہ کیا جائے۔ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کاعمل صبح 7 بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک جاری رہے گا،چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے انتخابی عملے کے نام اپنے پیغام میں انہیں غیرجانبداری سے اپنے فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی ہے۔ ووٹرز 051-9210816پر فون کرکے شکایت درج کرا سکیں گے، اسلام آباد: 051-9210817 پر بھی شکایت درج کرائی جاسکے گی، اسلام آباد: 051-9210818پر بھی شکایات سنی جائیگئی۔