Sunday, September 8, 2024

اسلام آباد : بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مکمل 27مخصوص نشستوں میں سے 18 ن لیگ کے نام

اسلام آباد : بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مکمل 27مخصوص نشستوں میں سے 18 ن لیگ کے نام
January 16, 2016
اسلام آباد(92نیوز)اسلام آباد میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کے لیے بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مکمل ہوگیا مسلم لیگ ن نے 27 مخصوص نشستوں میں سے 18 نشستیں   جیت کر  مئیر اور ڈپٹی مئیرز کے لئے واضح برتری حاصل کر لی۔ تفصیلات کےمطابق وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 27 مخصوص نشستوں پر 62 امیدواروں نے حصہ لیا مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے علاوہ آزاد امیدواربھی میدان میں تھے۔ پولنگ صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہی جسمیں یونین کونسلوں کے 50 منتخب چئیرمینز نے ووٹ ڈالے۔غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق خواتین کی 17 مخصوص نشستوں میں سے گیارہ مسلم لیگ ن اور 6 پاکستان تحریک انصاف نے حاصل کیں۔ نوجوانوں کی تین نشستوں پر ن کے 2 امیدوار جبکہ پی ٹی آئی کہ ایک امیدوار نے کامیابی حاصل کی،،کسان کی 3 نشستوں میں پر ن لیگ کے 2 تحریک انصاف کا 1 امیدوار کامیاب ہوا اقلیتوں کی 3 نشتوں میں سے مسلم لیگ ن کے حصے میں 2 اور پی ٹی آئی کا ایک امیدوار کامیاب ہوا،،ٹیکنوکریٹ کی اکلوتی نشست مسلم لیگ ن لے اڑی،،جس پر مسلم لیگ ن کے میئیر کے لیے ممکنہ امیدوار شیخ عنصر عزیز کامیاب ہوئے۔ خواتین نشستوں پر ن لیگ کی فرزانہ کوثر،راشدہ سہیل،رفعت عظیم،حمیرا حسین،شبانی بی بی،نادیہ ارشد،چاند بی بی نرگس ناصر،انیلہ ارشاد،سائرہ پروین اور ناصرہ نصیر جبکہ پی ٹی آئی کہ عابدہ راجہ،ارم پرویز،رفعت ناز،عروج شاہد،نویدہ عادل اور منزہ جاوید کامیاب ہوئیں،یوتھ نشستوں پر ن لیگ کے ہارون،سید نادر علی جبکہ پی ٹی آئی کے مبشر عباسی کامیاب ہوئے،کسان نشستوں پر ن لیگ کے ساجد عباسی،چوہدری رفعت جبکہ پی ٹی آئی کے فرزند حسین کامیاب ہوئے،اقلیتوں کی نشست پر ن لیگ کے رحمت مسیح اور شارون مسیح جبکہ پی ٹی آئی کہ ملک کامران کامیاب ہوئے، الیکشن کمیشن سرکاری اور حتمی نتائج کا اعلان پیر کے روز کرے گا۔