Friday, April 26, 2024

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات : نون لیگ اور تحریک انصاف کی برابر نشستیں

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات : نون لیگ اور تحریک انصاف کی برابر نشستیں
December 9, 2015
اسلام آباد (92نیوز) الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پارٹی پوزیشن کی تفصیلات جاری کر دیں۔ کل نشستوں میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) برابر آ گئیں۔ چیئرمین کی نشستوں پر ن لیگ کو برتری حاصل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن سے جاری تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) 650 میں سے 232 نشستوں پر کامیاب رہی۔ تحریک انصاف نے بھی 232 نشستیں حاصل کر کے کل نشستوں کا مقابلہ برابر رکھا۔ آزاد امیدوار 148 کل نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ اس کے علاوہ کوئی بھی جماعت قابل ذکر سیٹیں نہ جیت پائی۔ جماعت اسلامی اور پیپلزپارٹی کو صرف آٹھ آٹھ نشستیں ہی مل سکیں۔ چیئرمین کی نشستوں پر ن لیگ کے 20، تحریک انصاف کے 16 اور 14آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔ جنرل کونسلرکی نشستوں پر ن لیگ کے 99، تحریک انصاف 107 اور آزاد 77 امیدوار کامیاب ہوئے۔ خواتین کی نشستوں پر ن لیگ نے 34، تحریک انصاف 39 اور آزاد 23 امیدوار کامیاب رہیں۔ کسان اور مزدور کی نشستوں پر ن لیگ 22، تحریک انصاف 21 اور آزاد 6 امیدوار کامیاب ہوئے۔ نوجوانوں کی نشستوں پر ن لیگ کے 21، تحریک انصاف کے 20 اور 7 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔ غیرمسلم کی نشستوں پر ن لیگ 16، تحریک انصاف 13 اور 7 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔ 50 یونین کونسل کی 650 میں سے 636 نشستوں کے لیے ووٹنگ ہوئی، 14 نشستوں پر مختلف وجوہات کی بناءپر انتخاب ملتوی کیا گیا۔