Friday, April 26, 2024

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات : شکایات کے ازالے کیلئے کنٹرول روم قائم

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات : شکایات کے ازالے کیلئے کنٹرول روم قائم
November 29, 2015
اسلام آباد (92نیوز) بلدیاتی انتخابات کی مانیٹرنگ ، شکایات وصولی اور ان کے ازالے کیلئے کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے جو نتائج کی تکمیل تک اپنا کام جاری رکھے گا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں قائم کنٹرول روم کی نگرانی چیف الیکشن کمشنر اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کریں گے۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں فوری ایکشن لے کر اس کا ازالہ کیا جائے۔ کنٹرول روم میں تین مختلف ٹیمیں کام کریں گی۔ شکایات کے اندراج کےلئے تین ٹیلی فون نمبرز دیے گئے ہیں جبکہ فیکس اور ای میل کے ذریعے بھی شکایات درج کرائی جا سکیں گی۔ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے تمام 10 ریٹرننگ افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ پولنگ کا عمل بروقت شروع کرائیں اور کسی بھی مسئلے کی صورت میں الیکشن کمیشن کو فوری آگاہ کیا جائے۔ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کاعمل صبح 7 بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک جاری رہے گا۔ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے انتخابی عملے کے نام اپنے پیغام میں انہیں غیرجانبداری سے اپنے فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی ہے۔ ووٹرز 051-9210816 ‘ 051-9210817 اور 051-9210818 پر فون کرکے اپنی شکایت درج کرا سکیں گے۔